مشرف کے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش پر تشویش ہے، اس پر رپورٹس پریشان کن ہیں ، مسئلہ کی تحقیقات اور اس کے مقاصد کو منظرعام پر لائی جائیں ،مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی بات یا پیش رفت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:30
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے رازداری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی جس میں نہ تو کشمیری عوام اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ منظر عام پر آنے والی یہ رپورٹیں کہ جنرل مشرف کی جانب سے کشمیر پر قراردادوں کو نظرانداز کرنے پر تیار تھے، انتہائی پریشان کن ہے۔
انہوں نے اس مسئلہ کی تحقیقات اور اس کے مقاصد کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں کی ہیں لیکن کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف سے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے دستبردار نہیں ہوئیں۔(جاری ہے)
یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ جنرل پرویزمشرف نے اصولی موقف سے انحراف کیوں کیا اور ایسا کرتے ہوئے کشمیریوں اور پاکستانی عوام کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔
انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کا وہ انتباہ بھی یاد دلایا جس میں انہوں نے یکطرفہ طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ اس وقت کی جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے بینظیر بھٹو کے انتباہ کے جواب میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اب فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی وجہ سے یہ بات منظر عام پر آگئی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پرویز مشرف حکومت کی تردید جعلی تھی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی بات یا پیش رفت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
بشریٰ بی بی کی ٹیسٹوں کی رپورٹس آگئیں،معمولی نوعیت کے گیسٹروکی تشخیص
تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 7 نکاتی خط لکھ دیا
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی حالیہ شدید بارشوں میں خیبرپختونخوا کی مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے ..
انٹرا پارٹی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی یونٹ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
گھریلو ملازمہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت ..
صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز، آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
-
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
-
گھریلو ملازمہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
-
جج کے دفتر سے فون کرکے آئی جی پنجاب کوملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبل گرفتار
-
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت اللہ بابر
-
صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
-
وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری مقدم کی ملاقات، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کا حکم
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
سوشل میڈیا ہو یا مین سٹریم ن لیگ بیانیہ بنانے میں ناکام رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی کااعتراف