انتقامی کارروائی حکومت کی پالیسی نہیں ٗ تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے اندررہ کراپنا کردارادا کریں،وزیر اعظم

دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ٗ چوہدری نثار علی خان سے گفتگو

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ انتقامی کارروائی حکومت کی پالیسی نہیں ٗدہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملاقات کی اور اپنے دورہ برطانیہ میں حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری نثارنے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت،منی لانڈرنگ اورڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشتگردوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،انتقامی کارروائی ہماری پالیسی نہیں،آئین اورقانون کے زمرے میں آنے والے مطالبات ہی تسلیم کیے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے اندررہ کراپنا کردارادا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں