مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے احتساب کے سخت نظام کو قانونی حیثیت نہ دے کرقومی جرم کیا ہے، لیاقت بلوچ

حکومت نے عوامی بے چینی عوامی پر توجہ نہ دی تو معاملات اس کے ہاتھ سے نکل جائیں گے،پاکستان کا کل وقتی وزیر خارجہ ناگزیر ہے , پاکستان ’’ٹرننگ پوائنٹ‘‘پر کھڑا ہے امریکہ اور بھارت کے حوالے سے پالیسی پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ہم آواز ہو کر آگے بڑھ سکتے ہیں , بلدیاتی انتخابات میں کسی بڑے اتحاد کا امکان نہیں ہے، قومی معاملات پر اپوزیشن کا وسیع تر اتحاد بنتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے , آئین سے ماورا ء اور جمہوری رویوں کے منافی کسی کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے ڈوبتی کشتی کا لنگر آئین ، انتخابی جمہوری عمل ہی پاکستان کو محفوظ رکھ سکتا ہے، اسلام آبادمیں صحافیوں سے بات چیت