آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گریڈ 20 کے افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گریڈ 20 کے افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر محمد فہیم کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (ڈسٹرکٹ گورنمنٹ) خیبر پختونخوا، محمد مقبول گوندل ڈی جی (ایف اے او)، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس (فیڈرل) تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ناصر احمد کو چیف اکاؤٹنٹ اینڈ فنانس آفیسر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن، ظفر اﷲ خان سومرو کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن جبکہ رخسانہ گیلانی کو کشمیر آفیسرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن میں تعینات کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں