نیپرا نے آئی ڈی پیز کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی، این ٹی ڈی سی کا بجلی خریداری معاہدہ اور لین دین کا اختیار ختم

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) نیپرا نے آئی ڈی پیز کی نظرثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی سے بجلی خریداری معاہدہ اور لین دین کا اختایر ختم کر دیا، بجلی خریداری اور دیگر لین دین کا اختیار پی پی اے کو دے دیا ہے، نیپرا نے آئی پی پیز کی نظرثانی درخواست خارج کر دی ہے، جس میں آئی پی پیز نے موقف اختیار کیا تھا کہ لائسنس میں ترمیم بجلی کی خریداری معاہدے کے خلاف ہے اور ترمیم آئی پی پیز کے حقوق اور فرائض کے خلاف تعصب پر مبنی ہے، جس پر نیپرا نے آئی پی پیز کی نظرثانی کی درخواست پر کہا کہ این ٹی ڈی سی صرف بجلی کی ترسیل کا کام سر انجام دے گی، بجلی کی خریداری اور دیگر لین دین کا کام پی پی اے کرے گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں