پی ایف یو جے کے مرحوم صدر نثار عثمانی کی برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام ،شمعیں روشن کی گئیں
جمعہ 4 ستمبر 2015 22:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پی ایف یو جے کے مرحوم صدر اور صحافت کی دنیا کے عظیم سپوت نثار عثمانی کی برسی گذشتہ روز یہاں منائی گئی ۔ اس موقعہ پر نثار عثمانی کے مداحوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نثار عثمانی کی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی ، سابق سیکرٹری جنرل فوزیہ شاہد ، طارق عثمانی، سردار عابد رشید ، لبرل فورم کے محمد انور، ایپنک کے راجہ جاوید ، ایپنک کے رہنما اکرام بخاری اور سینئر فوٹو گرافر اسحاق چوہدری نے خطاب کیا اور نثار عثمانی کی شخصیت اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی ۔(جاری ہے)
ان مقررین نے کہا کہ نثار عثمانی ہم سب کے لیے مشعل راہ تھے انھوں نے جس جرت اور بہادری سے ضیا الحق کے مارشل لا کا مقابلہ کیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی اس ملک میں صحافت کو اس کا اصل مقام دلایا جا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ نثار عثمانی شاندار روایات کے امین تھے جنھوں نے آمرانہ دور کے ہر جبر اورظلم کامقابلہ کیا لیکن وقت کے آمروں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ۔ وہ حق اور سچ بات منہ پر اور وقت پر کرنے کے عادی تھے اور اس سے کبھی چوکتے نہیں تھے ۔انھوں نے کہا کہ آج کے صحافی کو نثار عثمانی یا ان جیسی دیگر شخصیات سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے جس سے انھیں سچی اور کھری صحافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ آج کی صحافت پر مفاد پرست ٹولہ چھایا ہوا ہے جس کی صحافت کا مقصد حکمرانوں سے مفاد اور مراعات حاصل کرنا ہے جبکہ نثار عثمانی کی ذات ان چیزوں سے مبرا تھی ۔وہ ساری زندگی صحافیوں کے حقوق اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد میں مصروف رہے ۔ اور کوئی حکمران انھیں اس جدوجہد سے نہ روک سکا ۔سی آر شمسی نے اس موقعہ پر کہا کہ آج پورے ملک میں نثار عثمانی کے چاہنے والے ان کی یاد میں شمعیں روشن کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کے اس عظیم قائد کو حقیقی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی شاندار روایات کو زندہ رکھا جائے اور ان کے طریقہ کار اور افکار و نظریات پر چلتے ہوئے اس شعبے کی خدمت کی جائے ، اس موقعہ پر پیپلز پارٹی کی سینٹر روبینہ خالد بھی تقریب میں شریک ہوئیں اور انھوں نے نثار عثمانی کی دیا میں شمع روشن کی ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اراکین کے نام ای سی ایل سمیت دیگر فہرستوں میں ڈالے جانے کی تفصیلات فراہم نہ کر کے اپوزیشن غیر سنجیدگی ..
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت