ملک بھر میں 50 واں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا جائے گا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:48
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ملک بھر میں 50 واں یوم دفاع پاکستان کل 6 ستمبرکو ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا جائے گا ،شہداء کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی ، مساجد میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیاجائیگا ۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداء افواج پاکستان کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔
اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقاریب کا بھی اہتمام کیاجائیگا۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جائیگا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ملک کی سلامتی ، دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے ،عوامی خوشحالی ، قومی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔
اس موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات رونما ہوں گی جہاں اہم حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ گیریژن کمانڈرز اور اعلیٰ فوجی حکام حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
اس سلسلے میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ان پاکستانی افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جائیگاجنہوں نے قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جرات و بہادری سے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہدائے افواج پاکستان کی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہوئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔اسی نوعیت کی دیگر تقریبات جنگ ستمبر کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاروں پر بھی منعقد کی جائیں گی جن میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کے علاوہ سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات اور دیگر شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا