امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے الائنس ( اتحاد ) کا نام ساحل ٹو ساؤتھ ایشیاء رکھا گیا ہے اور اس کا اعلان عنقریب وائٹ ہاؤس کرے گا ۔اعلی سطح ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش مخالف اتحاد کے حوالے سے انتہائی اعلی سطح پر امریکہ نے پاکستان سے مشاورت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام مقامی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اور ان سے مشاورت کے بعد پاکستان باضابطہ فیصلہ کرے گا ۔حکومتی عہدیدار نے کہا کہ آئی ایس ( داعش ) افغانستان میں وجود رکھتی ہے اور انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور اگر داعش والوں سے نمٹا نہ گیا تو وہ پاکستان کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہوں گے ۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان اعلی سطحی میٹنگ کے ذریعے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
رواں سال فروری میں بھی دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئی ایس کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑی تھی اور یہ تسلیم کیا تھا کہ بنیاد پرست اسلامی گروپ ملک کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے ۔گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 13 افراد میں سے ایک پاکستانی بھی شامل تھا جو اسلامی سٹیٹ داعش میں شامل ہونے اور بھرتیاں کرنے کے الزامات پر گرفتار کئے گئے تھے ۔اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے کیرالہ سے تعلق دو بھارتی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی سروسز میں ابوظہبی اور دبئی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو حراست میں لیا جو سوشل میڈیا پر آئی ایس ( داعش) سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور پوسٹ تیار کر رہے تھے ۔یہ لوگ آئی ایس رہنماؤں کے ساتھ آن لائن رابطے تشکیل دینے کے لئے کوشاں تھے ۔ حراست میں لئے گئے ابوظہبی میں آٹھ افراد کو اور دبئی میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ایک بنگلہ دیشی باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری