لاہور ایئرپورٹ پر موجود سونا اور کرنسی سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی دوکانیں تاحال بند نہ ہو سکیں

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بیرون مکل کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسٹم حکام کی طرف سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کے احاطے میں موجود دکانوں کو سیل کرنے کی درخواست پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے مبینہ طور پر ایک بہت بڑی سمگلنگ جس میں تقریباً 30 ملین روپے کی غیر ملکی کرنسیا ور 60 ملین کو گولڈ ٹائل کو دبئی بھیجے جانے کے بعد شروع کی گئی ۔

تحقیقات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست کی کہ احاطے میں موجود دکانوں کو تحقیقات مکمل ہو جانے تک سیل کیا جائے تاہم کسٹم اتھارٹی کے سینئر حکام کے مطابق تین ماہ قبل بھیجی گئی درخواست پر تاحال سول ایوی ایشن کی جانب کسی طرح کی کوئی نظرثانی نہیں کی گئی ۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ کے موجودہ انچارج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس سے میں نے چارج سنبھالا ہے مجھے اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں