گولڈ مافیا نے سونے کی تجارت سے بھی اربوں روپے بنالیے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)گولڈ مافیا نے سونے کی تجارت سے بھی اربوں روپے بنالیے ،پاکستان کسٹمز نے میگا اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ایک قانون کا سہارا لے کر 12 ارب کا سونا منگوایا گیا، درآمدی سونے سے جیولری بناکر واپس نہیں بھیجی گئی، جیولری ممکنہ طور پر پاکستان میں مہنگے داموں فروخت کردی گئی، ملک میں سونا صرف جیولری کی برآمد کے لیے منگوایا جاسکتا ہے۔ کسٹمز حکام کا خیال ہے کہ گولڈ مافیا نے جیولری بیرون ملک بھیجنے کی جعلی دستاویزات تیار کیں، گولڈ مافیا نے 4 ارب جیولری بھیجی لیکن پیس ملک میں نہیں آئے، اربوں روپے کہاں گئے،کسٹمز حکام تحقیقات کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں