اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں عدالتی ہفتے کیلئے سات بینچزکی تشکیل

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں عدالتی ہفتے کیلئے سات بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جن میں دو ڈویژن اور پانچ سنگل بینچ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈویژن بینچ عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوں گے جبکہ سنگل بینچوں کی سربراہی چیف جسس محمد انور خان کاسی ، جسٹس نور الحق قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کرینگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں