انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے (پیر کو) امریکہ روانہ ہونگے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:40

انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے (پیر کو) امریکہ روانہ ہونگے

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے 86 کلوگرام کے مقابلوں میں شرکت کے لئے پیر کوامریکا روانہ ہونگے۔ چیمپئن شپ 7 ستمبر سے 12 ستمبر تک امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ انعام بٹ نے بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ وہ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اولمپک کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں