پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کرنے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق
افغانستان ہی کو اپنی ترجیحات اور آئندہ کے راستے کا تعین کرنا ہے، افغانستان جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اْس میں مدد کریں گے،سرتاج عزیز مذاکرات اور مصالحت کے بغیر افغانستان میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا،افغانستان کے وزیر خارجہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،انٹرویو
ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کرنے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان ہی کو اپنی ترجیحات اور آئندہ کے راستے کا تعین کرنا ہے، افغانستان جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اْس میں مدد کریں گے، مذاکرات اور مصالحت کے بغیر افغانستان میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا،افغانستان کے وزیر خارجہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،۔
مشیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے کیخلاف الزام تراشی اوربیان بازی میں ملوث نہیں ہوں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان نے باہمی اعتماد کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات کابل سے وطن واپسی پر ایک انٹرویو میں کہی جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے کیخلاف الزام تراشی اوربیان بازی میں ملوث نہیں ہوں گے۔ مشیر خارجہ نے افغان صدر کے ساتھ ملاقات میں انہیں پاکستان مخالف بیانات پر تشویش سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ایک اور انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالآخر افغانستان ہی کو اپنی ترجیحات اور آئندہ کے راستے کا تعین کرنا ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ افغانستان جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اْس میں مدد کریں گے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ مذاکرات اور مصالحت کے بغیر افغانستان میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔افغانستان کی قیادت سے ملاقاتوں میں سرتاج عزیز نے دوطرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے کے علاوہ افغان میڈیا میں جاری پاکستان مخالف مہم ختم کرنے پر بات چیت کی۔افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کی سلامتی سے متعلق خدشات سے بھی سرتاج عزیز نے افغان قیادت کو آگاہ کیا۔پاکستان کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ افغانستان کی حکومت پاکستانی سفارتی عملے اور وہاں پاکستان کے سفارت و قونصل خانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔گزشتہ سال ستمبر میں صدر اشرف غنی کی حکومت کے قیام کے بعد رواں سال جولائی تک پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔باہمی اعتماد کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد کے قریب سیاحتی مقام مری میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہوئی تھی جس میں امریکہ اور چین کے نمائندے بھی شریک تھے۔اس ملاقات کے بعد افغانستان کی طرف سے پاکستان کے کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونا تھا لیکن عین وقت پر طالبان کے امیر ملا عمر کے انتقال کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد یہ ملاقات موخر کر دی گئی۔ملاعمر کے انتقال کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر مقرر کیا لیکن قیادت کے مسئلے پر افغان طالبان کے مختلف دھڑوں میں اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔اس دوران کابل میں اگست کے اوائل میں پے در پے مہلک حملے ہوئے اور اْن کے بعد افغانستان کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پاکستان کی طرف سے افغانستان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی۔توقع کی جا رہی ہے کہ سرتاج عزیز کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی میں مدد ملے سکے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار