حکومت کا پیپلز پارٹی کو منانے کیئے غیر سیاسی ذرائع کااستعمال ، معروف بزنس مین کے ذریعے آصف زرداری کو پیغام

پیپلزپارٹی کیخلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی، تحفظات دور کئے جائیں گے، پی پی قیادت حالات کی نزاکت سمجھے اور ساتھ دے، حکومت کاموقف

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) حکومت نے آصف زرداری کے قریبی دوست اور معروف بزنس مین سے رابطہ کر کے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی، پی پی قیادت حالات کی نزاکت کو سمجھے اور ساتھ دے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی کو منانے کیئے غیر سیاسی چینل کا استعمال کرتے ہوئے آصف زرداری کے قریبی دوست معروف بزنس مین سے رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے پی پی قیادت کو پیغام پہنچایا ہے کہ ان کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی، پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کئے جائیں گے، پی پی قیادت حالات کی نزاکت سمجھے اور ساتھ دے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں