عمران خان کو میٹرو بس منصوبے سے تکلیف ہے، ایک کے بعد ایک ناکام جلسہ دیکھ کر اس کی حالت بگڑ رہی ہے، عمران خان آئیں بائیں چھوڑیں ضمنی الیکشن کیلئے میدان میں آئیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیزکا عمران خان کے بیان پرردعمل

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو میٹرو بس منصوبے سے تکلیف ہے، ایک کے بعد ایک ناکام جلسہ دیکھ کر اس کی حالت بگڑ رہی ہے، عمران خان آئیں بائیں چھوڑیں ری الیکشن کیلئے میدان میں آئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ری الیکشن ہو گا تو پتہ چل جائے گا اب عمران خان آئیں بائیں چھوڑیں ری الیکشن کیلئے یدان میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ناکام جلسہ دیکھ کر عمران خان کی حالت بگڑ رہی ہے، ان کی سیاست میٹرو منصوبے کے نیچے دفن ہو چکی ہے، اس لئے انہیں اس منصوبے سے تکلیف ہوتی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں