پاکستان شہداء کی امانت ، آپریشن ضرب عضب قوم کا عزمِ امن ہے ،‘ ڈاکٹر طاہر القادری

عوامی تحریک اور دیگر رجسٹرڈ جماعتوں کو مشاورت کے عمل سے باہر رکھنا آئین و قانون کے منافی ہے، ستمبر کے بعد قوم پہلی بار دہشتگردوں کے خلاف یکجان ہوئی ،جنگ ستمبر کے شہداء نے جانیں دے کر ملک کا دفاع اور قوم کو متحد کیا پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا یوم دفاع پر پیغام

ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان شہداء کی امانت ہے اور آپریشن ضرب عضب قوم کا عزمِ امن ہے، جنگوں میں اسلحہ نہیں قوموں کا جذبہ لڑتا ہے اوریہ جذبہ ستمبر 1965 ء کی جنگ میں پوری دنیا نے دیکھا اور پاکستان کے محب وطن عوام اور افوا ج پاکستان کے جانثار افسران اور جوانوں نے یکجان ہو کر اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کو شکست فاش دی اور وطن پر قربان ہونے کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام جب کوئی عزم کر لیتے ہیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتی، پاکستان کے عوام نے جنگ ستمبر 1965 ء کے بعد پہلی مرتبہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور انشاء تعالیٰ دنیا دیکھے گی کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ ہم مختصر ترین عرصہ میں جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنے والا ملک ہونگے اور اس پاک سرزمین سے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک وجود کا صفایا کر دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965 ء میں جس طرح قوم نے متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کیا تھا آج تعمیر پاکستان کے مرحلہ پر اسی اتحاد اور قومی یکجہتی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کا ایک وفد آج (6ستمبر)مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کی قیادت میں باٹا پور میں شہداء کی یادگار پر جائے گا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی جائینگی ۔

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق یوتھ ونگ کے وفود آج 6ستمبر پاکستان کے 8شہروں میں شہداء کے مزارات پر جائینگے اور پھولوں کی چادریں چڑھائینگے۔ یہ رہنما گجرات ،بورے والا، صوابی ،کراچی، راولپنڈی، لاہور ،گلگت بلتستان اور گوجر خان میں میجر عزیز بھٹی شہید، میجرطفیل محمد شہید، کیپٹن کرنل شیر خان شہید، پائلٹ راشد منہاس شہید، لانس نائیک محمد محفوظ شہید، میجر شبیر شریف شہید، کیپٹن راجہ محمد سرور حسین شہید، حوالدار لالک خان شہید، سوار محمد حسین شہیداور میجر محمد اکرم شہید کے مزارات پر جائینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں