چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، ستمبر ستمگر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 5 ستمبر 2015 23:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5ستمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں ہے ، ستمبر ستمگرثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو گلا ہے کہ شیخ رشید مجھے چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ کیوں ملا،اس لئے پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیا جاتا اور میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے،اب فوج اتنی مقبول ہو چکی ہے جتنی صفائی کرے گی اتنا ہی اسے عوام پسند کریں گے۔(جاری ہے)
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں جلد پتہ چل جائے گا کہ میٹرو بس کا مالک کون ہے،پیپلز پارٹی پیسٹری چور ہے اور (ن) لیگ والے بیکری چور ہیں،اس ملک میں جتنا بھی جس پر گندا کیس بنتا ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر سڑکوں پر آئے بغیر انصاف نہیں ملتا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی وجہ سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسید یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں سپیشل جہاز میں قطر جانے والے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے، ستمبر ستم گر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب نواز شریف کے استعفے اور ری الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبالؒ کی تعلیمات میں مضمر ہے، سردار ایاز صادق
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
سینیٹ اجلاس ری شیڈول،22 کے بجائے 25 اپریل کو ہوگا
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ..
حکومت انتہائی سنجیدگی سے (پی آئی اے) کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات اٹھا رہی ہے اور غیر معمولی سالانہ اجلاس ..
ترقی پذیر ممالک تجدیدی معاشیات پرعمل کر کے شہری ترقی میں انقلاب لا سکتے ہیں ، ماہرین
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
امیرمقام کی حالیہ شدید بارشوں میں خیبرپختونخوا کی مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات اور فوری ..
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ اتوار کو ہوگی، ترجمان الیکشن کمیشن
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ