اگلے بیس سال میں توانائی کی عالمی طلب میں 28 فیصد اضافہ ہو جائیگا‘ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
قدرتی گیس سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہو گا‘ ایل این جی کی مجموعی عالمی پیداوار 550 ملین ٹن ہو جائے گی‘صدر پاکستان اکانومی واچ
اتوار 6 ستمبر 2015 11:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگلے بیس سال میں توانائی کی عالمی طلب میں 28 فیصد اضافہ ہو جائیگاجسے پورا کرنے کیلئے توانائی کی پیداوار میں 32 فیصد اضافہ ناگزیر ہو گا جبکہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن قدرتی گیس ہو گا۔ ایک عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب تیل اور کوئلے کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے جس سے عالمی انرجی میں میں گیس کا حصہ ایک تہائی ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت 70فیصد قدرتی گیس پائپ لائنوں کے زریعے برامد کی جاتی ہے جبکہ 30 فیصد کو ایل این جی بنا کر برامد کیا جا رہا ہے مگر اگلے دس سال میں ایل این جی گیس کو پیچھے چھوڑ دیگی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ 2000 سے 2015 تک توانائی کی طلب میں سالانہ 2.3 فیصد اضافہ ہوا ، گیس کی پیداوار سالانہ 2.6 فیصد بڑھی جبکہ ایل این جی کی پیداوار میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا اور اب اسکی سالانہ تجارت 120 ارب ڈالر ہے۔
اگلے بیس سال میں ایل این جی سالانہ 4.1 فیصد جبکہ توانائی کی پیداوار میں 1.4 فیصدسالانہ اضافہ ہو گا۔اس وقت ایل این جی کی پیداوار300 ملین ٹن ہے جو 2025 تک 550 ملین ٹن ہو جائے گی۔ 2013 تک ایل این جی کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والے جہازوں کی تعداد 357 تھی جبکہ اس وقت 108 مزید تعمیر کے مرحلے میں ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
اسلام آباد،کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2ملزم گرفتار
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل بلوچ عسکریت پسندی کا مکرو چہرہ ہے،مصطفی نواز
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات