ودہولڈنگ ٹیکس ،تاجر برادری نے قبائلی علاقوں کے لئے مختص بنکوں میں اکاؤنٹس کھولنا شروع کر دیئے

اتوار 6 ستمبر 2015 15:14

ودہولڈنگ ٹیکس ،تاجر برادری نے قبائلی علاقوں کے لئے مختص بنکوں میں اکاؤنٹس کھولنا شروع کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے نمٹنے کے لئے تاجر برادری نے قبائلی علاقوں کے لئے مختص بنکوں میں اکاؤنٹس کھولنا شروع کر دیئے ہیں ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی عوام کے لئے قائم کی جانے والی مختلف بنکوں کی شاخیں آن لائن سمیت ہر قسم کے ٹرانزیکشن پر ٹیکسوں سے استثنٰی حاصل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے نمٹنے کے لئے اپنے اکاؤنٹس بندوبستی علاقوں میں موجود قبائلی عوام کے لئے مختص بنک کی شاخوں میں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں کیونکہ قبائلی عوام کے لئے مختص برانچز کو ہر قسم کے ٹیکسوں سے استثنٰی حاصل ہوتا ہے اس سے قبل بھی جب بنکوں کی جانب سے مفت آن لائن کی سہولت میسر نہیں ہوتی تھی تو تاجروں کی بڑی تعداد آن لائن سمیت ٹرانزیکشن کے لئے قبائلی عوام کے لئے مختص بنکوں کو استعمال کرتے تھے اور اب ودہولڈنگ ٹیکس سے نمٹنے کے لئے بھی قبائلیوں کے لئے مختص بنکوں کی شاخوں میں اکاؤنٹس کھولنا شروع کر دیئے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں