تعمیراتی شعبے میں مثبت نمو کے باعث گذشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 6 ستمبر 2015 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء)تعمیراتی شعبے میں مثبت نمو کے باعث گذشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال اگست میں تیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا،ذرائع کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سیمنٹ کی طلب میں اضافے کے باعث رواں مالی سال اگست میں سیمنٹ کی فروخت میں جولائی کے مقابلے میں 33 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،،مجموعی طورپرسیمنٹ کی فروخت تیس لاکھ ٹن رہی ،مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت چھتیس فیصد اضافے سے چوبیس لاکھ 45 ہزار جبکہ برآمدات اکیس فیصد اضافے سے پانچ لاکھ سڑسٹھ ہزار ٹن رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں