پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع کے موقع پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

جے ایف 17تھنڈر ‘ ایف 16 اور دیگر طیاروں نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا صدر مملکت ممنون حسین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے جنگی طیاروں کے مظاہرے کو دیکھا اور خوب داد دی

اتوار 6 ستمبر 2015 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع کے موقع پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا‘ پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر ‘ ایف 16 اور دیگر طیاروں نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا‘ صدر مملکت ممنون حسین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے اس موقع پر جنگی طیاروں کے مظاہرے کو دیکھا اور خوب داد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں فلائی پاسٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب میں شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے میراج طیاروں نے صدر مملکت کو سلامی دی۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16طیاروں سمیت دیگر نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف مقامات پر فلائی مظاہرہ دیکھا اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور پائلٹس کی مہارت کو خوب داد دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں