اسلام آباد،یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، سرائے خربوزہ کے قریب سے چھ کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ نے خودکش جیکٹ ناکا رہ بنادی

اتوار 6 ستمبر 2015 15:48

اسلام آباد،یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، سرائے خربوزہ کے قریب سے چھ کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ نے خودکش جیکٹ ناکا رہ بنادی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ تھانہ ترنول کے علاقے میں سرائے خربوزہ کے قریب سے چھ کلو گرام وزنی خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی‘ بم ڈسپوزل سکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پولیس نے تھانہ ترنول کے علاقے سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیکٹ سرائے خربوزہ میں نالے کے قریب سے ملی جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ خودکش جیکٹ کی تاریں کٹی ہوئی تھیں جبکہ اس کا وزن چھ کلو سے زائد تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں