پاک فوج کا شکریہ کہ آج کے دن قوم کا سرفخرسے بلندکیا،جنرل مشرف نے مصلح افواج کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیربنادیا،ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جو دشمن کا غرور خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاسکتے ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر محمد امجد کاتقریب سے خطاب
اتوار 6 ستمبر 2015 16:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاک فوج کا شکریہ کہ آج کے دن قوم کا سرفخرسے بلندکیا،جنرل(ر)پرویز مشرف نے مصلح افواج کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیربنادیا،ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جو دشمن کا غرور خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاسکتے ہیں۔
وہ اتوار کی صبح پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبرکادن افواج پاکستان کی طرف سے قوم کے لئے تحفہ ہے۔جب ہماری بہادر افواج نے اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملاکرقوم کا سربلند کیا۔(جاری ہے)
ہمارے پارٹی قائد جنرل(ر)پرویز مشرف نے وطن کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جس کے نتیجے میں آج ہماری فوج دنیاکی بہترین اور ناقابل تسخیرقوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی طرف سے جاری سرحدوں کی خلاف ورزی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور خبردارکرتے ہیں کہ خطے میں قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے وطن کے خلاف اٹھنے والی آنکھیں نکال دیں گے۔ہمارا ایمان ہے کہ پاک فوج وطن کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والی کسی بھی طاقت کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تقریب میں پارٹی راہنماؤں سیدہ فردوس،راحیلہ راجہ،سمرین گل،ڈاکٹرصوفیہ،راجہ حماد،راجہ ظہیرانجم،چودھری افسر،حاجی مطلوب،سہیل انجم،راجہ شاہد،چودھری شفیق،جاویداحمدمغل ،سردارامان اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یوم دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی خوشحالی،ترقی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ