محکمہ اینٹی کرپشن وفاقی پولیس میں رشوت خوراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں ناکام
اتوار 6 ستمبر 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن وفاقی پولیس میں رشوت خوراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگیا ،گزشتہ 8ماہ کے دوران نہ ہی کسی بھی پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی نہ ہی عوامی شکایات کے باوجود واقعات میں کمی آسکی ہے ۔آن لائن ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی پولیس کے کرپٹ اور رشوت خورپولیس اہلکاروں کے خلاف حالیہ تیار کی جانے والی لسٹوں کے مطابق 13ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ اووز سمیت دیگرساڑھے 7سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف تحریری درخواستیں جمع کرائی گئی تھی ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پولیس مبینہ ملی بھگت کے باعث نہ صرف پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے کتراتا ہے بلکہ چند ایک واقعات میں شہریوں کی جانب سے باقاعدہ اطلاعات کے باوجود کارروائی کے بجائے تحفظ فراہم کیے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ اینٹی کرپشن پولیس کو وفاق میں پولیس کے دشمنوں کے خلاف استعمال کرکے شہریوں کو حراساں بھی کیاجاتاہے ۔
اس طرح کے واقعات تھانہ مارگلہ ،تھانہ کورال ،تھانہ کوہسار اور دیہی علاقوں میں گزشتہ دو سال کے دوران کثرت سے رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد شکایت کندہ کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں ناقابل ضمانت دفعات لگاکر تمام عمر کے لیے خاموش کردیاجاتاہے جبکہ دوکیسز میں وہ ثبوت فراہم کرنے کے لیے بھی تیار تھے ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشن کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کا ہیڈکواٹر راولپنڈی میں ہے اسلام آباد میں دفتر جی فائیو میں ہے تاہم اس میں کسی کانمبر نہیں ہے تاہم موقف مل سکے ۔ `اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف