وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے زیر اہتمام پی ٹی وی مراکز میں یوم دفاع پاکستان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات قومی یکجہتی، اتحاد ویگانگت اور عزم و استقلال کا عملی نمونہ بن گئیں، پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد اورچاروں صوبائی سنٹروں میں ہونے والی ولولہ انگیز تقریبات میں حکومتی و اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے وزراء، اراکین اسمبلی، رہنماؤں، صحافیوں، ادیبوں ، آرٹسٹوں اور دیگرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
اتوار 6 ستمبر 2015 16:24
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے زیر اہتمام پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے مراکز میں یوم دفاع پاکستان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات قومی یکجہتی، اتحاد ویگانگت اور عزم و استقلال کا عملی نمونہ بن گئیں۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد اورچاروں صوبائی سنٹروں میں ہونے والی ولولہ انگیز تقریبات میں حکومتی و اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے وزراء، اراکین اسمبلی، رہنماؤں، صحافیوں، ادیبوں ، آرٹسٹوں اور دیگرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سعید غنی اور وزارت اطلاعات ونشریات اور اس کے ذیلی اداروں کے افسران و سٹاف نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پی ٹی وی سنٹر پشاور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وزارت اطلاعات و ذیلی اداروں کے افسران و سٹاف، پی ٹی وی سنٹر لاہور میں منعقدہ تقریب میں پنجاب حکومت کے ترجمان اورمسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری، رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان، مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے میری گل اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد مدنی کے علاوہ وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے افسران و سٹاف، کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارت وال، پی ٹی وی سنٹرکراچی میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی، رکن قومی اسمبلی اشوک کمار اور وزارت اطلاعات و ذیلی اداروں کے افسران وسٹاف نے شرکت کی۔
ان تمام تقریبات میں صحافیوں، ادیبوں ، آرٹسٹوں اور دیگرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ تمام تقریبات کے شرکاء نے اس موقع پر جنگ ستمبر کے شہداء اور قوم کے محسنوں کی یاد میں9 بج کر 29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور پوری قوم کے ساتھ مل کر دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک منٹ کی خاموشی کے بعد ٹی وی اور ریڈیو سمیت تمام میڈیا پر 9 بجکر 30 منٹ پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کی تجدید کی گئی کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اس موقع پر مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں 1965ء کی جنگ کے جذبے کی طرح وطن عزیز کے دفاع کا عزم کیا گیا۔ جس کے بعد 65ء کی جنگ کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ایک منٹ کی خاموشی یہ واضح پیغام ہے کہ پوری قوم دشمن کیخلاف ملک کے دفاع کیلئے ایک بار پھر متحد ہے اوروطن عزیز پر کسی بھی غیر ملکی خطرہ کو ناکام بنائے گی۔ اس موقع پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے ملک سے محبت اور دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور مسلح افواج نے بے مثال بہادری اور جرات کے ساتھ وطن کا دفاع کیا اور پاکستانی افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جرات و بہادری سے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار