ذرائع ابلاغ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے: یعقوب ستار
اتوار 6 ستمبر 2015 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ذرائع ابلاغ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی ) کے صدر یعقوب ستار نے آج کلفٹن میں واقع انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی طور پر ملاقات پر کہی ۔
اس دوران ادارے کی حالیہ کامیابیوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز یعنی ارکان، طلبا، حکومت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آئی سی اے پی کے صدر کے ہمراہ کونسل ارکان ، دو نائب صدور محمد مقبول اور سید نجم الحسین ، سیکریٹری /سی او او فیروز رضوی ، دو ایگزیکٹیو دائریکٹرزشعیب احمداور مسعو اختر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
یعقوب ستار نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آرڈیننس1961کی مجوزہ ترامیم پر روشنی ڈالی، تعلیمی اسکیم میں تبدیلی ، ٹریننگ میں قوانین میں تبدیلی تاکہ طلبا کو انڈسٹری میں مکمل تربیت حاصل ہو اور وہ تبدیلیاں جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی پروفیشنلز فرمز میں درکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے آئی سی اے پی کے وفد کی نومبر 2014میں روم (اٹلی )میں ورلڈ کانگریس آف اکاؤنٹنٹس(ڈبلیو سی او اے)کی شرکت کے حوالے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کیا۔ آئی سی اے پی کی دیگر عالمی انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ ہونے والی میٹنگز جن میں باہمی مفادات، تعاون، اشتراک اور ارکان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی۔ آئی سی اے پی کے صدر نے مزید بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ نے سعودی آرگنائزیشن آف سرٹی فائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اشتراک سے رواں برس اپریل میں جدہ میں تیسرے اکاؤنٹنگ فورم کا بھی انعقاد کیا۔ آئی سی اے پی 2010سے مسلسل سی ایف او کانفرنسز کا بھی انعقادکرتا آرہا ہے اور رواں برس مئی میں یہ کانفرنس دبئی میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام آئی سی اے پی یو اے ای چیپٹر نے کیا تھا ۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کارپوریٹ گورننس ٹریننگ پروگرام کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔نئے طلباکو چارٹرڈ اکاؤنٹسی سے متعارف کرانے کے لئے ملک کے مختلف شہروں سمیت ملک کے کئی چھوٹے قصبوں میں کاؤنسلنگ سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔جبکہ آئی سی اے پی کے کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور پشاور اسٹیشنز میں منعقدہ نئے طلباکو خوش آمدید کہنے کے لئے اورینٹیشن سیشنز کے بارے میں بتایا۔کوئٹہ (بلوچستان) اور میرپور(آزاد کشمیراور ) میں انسٹی ٹیوٹ کے نئے سیٹلائٹ دفاتر کے قیام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیا چارٹرڈ اکاؤنٹ کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کاہر ایونٹ میں تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری