سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کل 6 لاکھ گھوسٹ پنشنروں کے سکینڈل کا جائزہ لے گی

اتوار 6 ستمبر 2015 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کل چھ لاکھ گھوسٹ پنشنروں کے سکینڈل کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی نے قابل ازیں نیشنل بنک کی فہرست میں چھ لاکھ گھوسٹ پنشنروں کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر وزارت خزانہ‘ اے جی پی آر‘ نیشنل بنک‘ پاکستان پوسٹ آٰفس و دیگر متعلقہ محکموں سے پنشن کا پندرہ سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا جبکہ مزکورہ محکمے کل اس حوالے سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیں گے واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار چھ لاکھ گھوسٹ پنشنروں کے سکینڈل کی انکوائری کے احکامات جاری کرچکے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں