ملک بھر میں پاکستان ریلویز کی جانب سے ستمبر 65 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، تمام ٹرینوں کو ایک منٹ کیلئے روک دیا گیا

اتوار 6 ستمبر 2015 18:08

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں پاکستان ریلویز کی جانب سے ستمبر 65 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تمام ٹرینوں کو ایک منٹ کیلئے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے کے تمام دفاتر اور اسٹیشنوں پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں بھی ریلوے کے اعلیٰ افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے ستمبر 65ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور قومی ترانہ سنا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں