جنگ ستمبر1965ء کے دوران پوری قوم یکجان ہو کر اٹھ کھڑی ہوئی اور بھارت کے بزدلانہ حملے کو پسپا کرتے ہوئے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، 50سال گزرنے کے باوجود ایک زندہ قوم کی حیثیت سے ملک کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کرمادر وطن کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے
اتوار 6 ستمبر 2015 18:09
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) جنگ ستمبر1965ء کے دوران پوری قوم یکجان ہو کر اٹھ کھڑی ہوئی اور بھارت کے بزدلانہ حملے کو پسپا کرتے ہوئے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، 50سال گزرنے کے باوجود ایک زندہ قوم کی حیثیت سے ملک کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کرمادر وطن کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
نصف صدی قبل 7ستمبر 1965ء کی خاص خاص خبروں کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے لاہور پر بھارتی جارحیت کو پسپا کرکے پیچھے کی طرف دھکیل دیا اور جیسر نامی علاقہ میں دریائے راوی کے جنوبی حصہ کو دوبارہ اپنے قبضہ میں لے لیا جس کو بھارت کی فوج نے پہل کرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیاتھا۔(جاری ہے)
شدید لڑائی کے دوران 800بھارتی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے جبکہ تمام تر صورتحال پاکستان کی فوج کے کنٹرول میںآ گئی۔
پاکستان ائر فورس کو اس وقت فضائی معرکہ میں زبردست فتح حاصل ہوئی جب ایک ہی آپریشن میں دشمن کے22 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے گئے۔(اس وقت کے) صدر ایوب خان نے لاہور کے علاقہ میں اس روز علی الصبح بھارتی حملہ کے بعد اعلان کیا کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ میں ہیں۔کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے پاکستان آرمی کو دشمن کو تباہ کرنے کی ہدایت کی جس نے جنگ کا اعلان کیے بغیر ان پر بزدلانہ حملہ کیا۔پاکستان ائرفورس کے کمانڈر ان چیف ائر مارشل نور خان نے کہا کہ اب ہمیں مکمل طور پر جنگ کا سامنا ہے اور اب ہمیں اپنے کام میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔رپورٹس کے مطابقبھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کارروائیوں میں پیش رفت کو مکمل جنگ کے طور پر لیتے ہیں۔خاص خاص خبروں کے مطابق صد ر ایوب خان کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلانے کے لیے پوری قومی یکجان ہو کر اٹھ کھڑی ہوئی، پوری قوم پاکستانی حدود پر بھارت بزدلانہ حملہ کے باعث پیدا شدہ موجودہ ایمرجنسی میں صدر ایوب خان کے ساتھ ہے۔ پاکستانی فوج کے ایک جوان نے اپنے ہوش و حواس برقرار رکھے اور واہگہ کے نزدیک پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے پانچ بھارتی فوجیوں کو غیر مسلح کر دیا۔لاہوریوں نے بھارتی حملہ کی خبر بڑے پر سکون اور باوقار انداز میں لی اور بھارت کی فضائی بمباری اور سرحدی علاقوں پر گولہ باری میں بھی لاہور کے شہری باوقار طور پر پر سکون رہے۔آزاد کشمیر کی فورسز نے پاکستانی فوج کی مدد سے جوڑیاں سے چھمب کے علاقہ میں پیش قدمی جاری رکھی جہاں پر انہوں نے کئی ٹینکوں6، 25پاؤنڈز فیلڈ گنوں سمیت کئی جنگی آلات اور35جنگی قیدی پکڑ لیے ۔ وزیر خارجہ زیڈ اے بھٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ بھارت کی جارحیت پر مبنی جنگ میں پاکستان اپنے دفاع کا انفرادی اور اجتماعی حق استعمال کرے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوتھان نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ نہ تو بھارت اور نہ ہی پاکستان نے جنگ بندی کے ان کے مطالبہ کا فوری طور پر کوئی جواب دیا۔ رپورٹ کے مطابق تما م بڑے بڑے حملے پاکستان میں ہوئے جبکہ لاہور اور سیالکوٹ پر بھی بڑے بڑے حملے ہوئے۔ مشرقی پاکستان کی حکومت نے مغربی بنگال کی فورسز کی طرف سے دہگرام میں جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں پر مغربی بنگال کی حکومت سے شدید احتجاج کیا۔ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے صدر محمد ایوب خان سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ ہنگامی حالات میں بھرپور اور دلی لگن سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائینز (پی آئی اے) نے اعلان کیاکہ بھارتی حکومت نے پی آئی اے کے ہوائی جہازوں کو بھارتی حدود میں پرواز کرنے کی اجازت د ینے سے انکار کر دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام حقوق ملکیت دانش کا عالمی دن 26 اپریل کو منایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل تین بجے طلب
سپیکرقومی اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کے وفد کی ملاقات
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا ..
راولپنڈی اسلام آباد کی 350 صنعتوں کے 3 لاکھ ورکرز کو مرحلہ وار تربیت دی جارہی ہے ، ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو ای ..
ہم اپنی سرحدوں کے اندر مہاجرین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،وفاقی وزیرانجنیئر امیرمقام
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ،سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
مسئلہ کشمیر کا حل ڈپلومیسی کے ذریعہ نکالا جا سکتا ہے ، حریت رہنمائوں کا تقریب سے خطاب
ارشد شریف ، سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی کیسزتفصیلات فراہمی میں ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر سے دلائل طلب ، ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی