وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کل ہو گی

پیر 7 ستمبر 2015 11:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج منگل کو سپریم کورٹ میں ہو گی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہزار تیرہ میں محمود اختر نقوی نے شجاعت عظیم کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے دوہر ی شہریت کے حامل افراد کو الیکشن میں حصہ نہ لینے اور کسی بھی شخص کو کسی بھی اہم عہدے کی تعنیاتی سے روکنے کا حکم دیا تھا وزیراعظم نے شجاعت عظیم کو مشیر ہوابازی مقر ر کر کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی اس لئے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے عدالت نے آٹھ ستمبر کو درخواست کو سماعت کے لئے مقر ر کر دیا ہے واضح رہے کہ اس درخواست کی ابتدائی سماعت میں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں