خودکشی کے واقعات کی روک تھام کا عالمی دن 10 ستمبرکو منایا جائے گا

پیر 7 ستمبر 2015 13:20

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کا عالمی دن 10 ستمبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام اور اس کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں ،اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات ،سیمینارز اور مذاکرے منعقد کیے جاتے ہیں جس سے خطاب کے دوران مقررین عوام کوخود کشی کے خلاف زندگی کی قدر و قیمت کے متعلق شعور فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ تین ہزار لوگ خود کشی کی کوشش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں