سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی میں ابھی وقت لگے گا، انتخاب عالم

پیر 7 ستمبر 2015 13:31

سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی میں ابھی وقت لگے گا، انتخاب عالم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کہتے ہیں کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے چھ سے آٹھ ماہ درکار ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ شکیل شیخ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے قومی ٹیم کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں فوری واپسی نہیں ہوگی۔شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اسٹیڈیم کی باوٴنڈری وال تعمیر کر دی گئی ہے۔ اور اس بارے میں سی ڈی اے سے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں