بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں چینی باشندے سے 50 ہزار ڈالر برآمد

پیر 7 ستمبر 2015 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے سے 50 ہزار ڈالر برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں موجود بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک چینی باشندے سے 50 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکام کے مطابق چینی شہری 50 ہزار امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر رہا تھا اور اس نے رقم اپنے سامان میں چھپائی ہوئی تھی جس کو برآمد کر لیا گیا اور کامیاب کارروائی کے بعد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد چینی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کیخلاف کرنسی اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں