سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس میں چاروں صوبوں نے عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جمع کروادی

پیر 7 ستمبر 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس میں چاروں صوبوں نے عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جمع کروادی،عدالت نے پنجاب کی رپورٹ منظور جبکہ تین صوبوں کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا،عدالت نے تینوں صوبوں کو آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں چاروں صوبوں نے انسانی حقوق سے متعلق عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروادی۔ عدالت نے پنجاب کی رپورٹ منظور جبکہ تین صوبوں کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا۔چیف جسٹس، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب نے عدالتی حکم نافذ کر دیا ہے لیکن بلوچستان نے رپورٹ میں مندروں کا ذکر ہی نہیں کیا، باتیں کرنے سے بہتر ہے کہ حکومتی نشستوں پر جا کر کچھ کریں،قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی، ہزاروں ہندو خاندان ہجرت کر کے بھارت جا چکے ہیں، عدالت نے تینوں صوبوں کو آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں