جنہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے کی تحقیقات کا شوق ہے ‘پورا کرلیں ‘ ظہیر الاسلام

پیر 7 ستمبر 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ جنہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے کی تحقیقات کا شوق ہے وہ یہ شوق پورا کرلیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایک سوال کے میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں جنرل ریٹائرڈ ظہیرالااسلام نے کہاکہ 14 اگست 2014ء کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات ہو ہی جانی چاہئیں تاکہ حقیقت سامنے آ جائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں