پاکستانی ویٹ لفٹرطلحہ طالب نے کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

پیر 7 ستمبر 2015 16:24

پاکستانی ویٹ لفٹرطلحہ طالب نے کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستانی ویٹ لفٹرطلحہ طالب نے کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سمویا میں جاری کامن ویلتھ یوتھ گیمزمیں پاکستانی ویٹ لفٹرطلحہ طالب نے کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں ویٹ لیفٹنگ کے 55 کلوگرام کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے، پاکستانی دستہ کے دی چیف مشن اور پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ پاکستان کامن ویلتھ یوتھ گیمز کے چار مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے جن میں سکواش، ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ اور ٹینس شامل ہیں، یہ گیمز 12 ستمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم نے طلحہ طالب کو چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں