وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مدارس میں اصلاحات اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

پیر 7 ستمبر 2015 16:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مدارس میں اصلاحات اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے علماء کرام کے کردار پر بات چیت کی گئی ۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف‘ وزیر مملکت بلیغ الرحمن بھی موجود تھے ، اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء بھی شریک ہوئے جن میں پروفیسر ساجد میر‘ مفتی منیب الرحمن‘ مولانا حفیظ جالندھری‘ ڈاکٹر نجفی‘ مولانا سید نیاز حسین نقوی‘ ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن‘ مولانا یاسین ظفر‘ صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی‘ مولانا عبدالمالک اور مولانا مفتی محمد تقی عثمانی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مدارس اصلاحات اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر غور کیا گیا جبکہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے علماء کرام کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق دینی مدارس اور حکومت کے درمیان معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی ایکشن پلان میں مدارس سے متعلق امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 177 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے ، ملک میں 3 درجن سے زائد مدارس بند کیے گئے ، مدارس غیر قانونی جگہوں پر تعمیر تھے ، 47 مدارس پنجاب جبکہ 30 سے زائد سندھ میں ہیں ، تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں ، حکومت مدارس کو اپنی تحویل میں نہیں لینا چاہتی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں