نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مردان کے ہائی سکول میں بک فیئر شروع

پیر 7 ستمبر 2015 16:48

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) مردان میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن (این بی ایف) کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول مردان میں بک فیئر شروع ہوگیا۔ کے پی کے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ریجنل انچارج مراد علی مہمند کے مطابق مردان کے ڈپٹی کمشنر شاہد اللہ خان نے بُک فیئر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس بُک فیئر میں این بی ایف کی تازہ مطبوعات رکھی گئیں ہیں۔ شاہد اللہ خان نے این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر انعام الحق جاوید کے وژن اور انٹر نیٹ کے دور میں کتاب کو مقبول بنانے اور نوجوانوں میں عاداتِ مطالعہ کو بیدار کرنے میں ان کی بھر پور کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ آج کے نوجوانوں کو کتاب کو دوست بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں