چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے من پسند افراد کو اہم عہدوں سے نوازنا شروع کر دیا

پیر 7 ستمبر 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اپنے من پسند افراد کو اہم پوسٹوں سے نوازنا شروع کر دیا ہے اور تازہ کیس میں سی دی اے چیئرمین نے ایک صفائی انسپکٹر کو انسپکٹر انفورسمنٹ لگا دیا اور ان کو گزٹڈ آفیسر بنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے نذیر احمد نے گزشتہ دنوں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر سی ڈی اے کے چیئرمین کی جانب سے انسپکٹر کی تعیناتی بطور انسپکٹر انفورسمنٹ عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پوسٹ کا نام صفائی کے عمل کے انسپکٹر گریڈ 11 سے گریڈ 16 میں تبدیل کر دیا گیا اور ان کی سنیارٹی کو بھی ان کے پروموشن کی تاریخ میں ضم کر دی گئی۔سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ آفیسر بطور اے ڈی بھی اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے یہ سمری چیئرمین سی ڈی اے کے سامنے پیش کی گئی اور ایک ماہ کے عرصے کے اندر انہوں نے اس کی منظوری دی یہ بات کابل ذکر ہے کہ سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران غیر قانونی بھرتیوں کی وجہ سے اب بھی ایف آئی اے کی انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں جن کو 2010ء سے 2013ء کے دوران بھرتی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں