فرٹیلائزر کمپنیوں نے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، فی بوری 140 روپے مہنگی

پیر 7 ستمبر 2015 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) فرٹیلائزر کمپنیوں نے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، فی بوری کھاد 140 روپے مہنگی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پریذیڈنٹ اینگرو خالد سبحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یکم ستمبر سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کے لیے گیس 62 فیصد مہنگی کردی ہے۔

(جاری ہے)

گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے کھاد بنانے والی کمپنیز فی بورڈ 140 بڑھانے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ہا کہ اگر حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا جاتاہے توپھر تمام فرٹیلائزرز کمپنیز قیمتوں کو واپس لے لیں گی اور کسانوں کو ریلیف دیاجائے گا تاہم موجودہ گیس کے ریٹس پر قیمتیں کم کرنے سے قاصر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں