50سال پہلے فضائیہ نے جرات اور بہادری سے ملک کا دفاع کرکے دشمن کو شکست دی ، پاک فضائیہ لڑاکا طیارے بنانے والی دنیا کی واحد کی فضائیہ ہے ، فضائیہ آپریشن ضرب عضب میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے

وزیراعظم نواز شریف کا50ویں یوم فضائیہ پرپیغام

پیر 7 ستمبر 2015 18:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 50 سال پہلے فضائیہ نے جرات اور بہادری سے ملک کا دفاع کرکے دشمن کو شکست دی ، پاک فضائیہ دنیا کی واحد کی فضائیہ ہے جو جے ایف 17 تھنڈر جیسے طیارے بنا رہی ہے ، پاک فضائیہ کے بہادر جوان آج بھی 65ء کے جذبے سے سرشار ہیں ، فضائیہ آپریشن ضرب عضب میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو 50 ویں یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے ، ایم ایم عالم جیسے ہیرو قوم کا اثاثہ ہیں ، فضائیہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف نہایت اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال پہلے فضائیہ نے جرات اور بہادری سے ملک کا دفاع کرکے دشمن کو شکست دی ، پاک فضائیہ دنیا کی واحد کی فضائیہ ہے جو جے ایف 17 تھنڈر جیسے طیارے بنا رہی ہے ، پاک فضائیہ کے بہادر جوان آج بھی 65ء کے جذبے سے سرشار ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں