پی ٹی آئی کے ارکان اور وزراء کے طالبان کو بھتہ دینے کے ثبوت موجود ہیں، فوجی آپریشن کی مخالفت اور طالبان کے دفاتر کھلوانے والے اب ضرب عضب کی تعریفیں کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سابق امیر نے فوجیوں کو شہید تسلیم کرنے سے انکار کیا ،حکیم اﷲ محسود کوشہید کہا

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کابیان

پیر 7 ستمبر 2015 18:03

پی ٹی آئی کے ارکان اور وزراء کے طالبان کو بھتہ دینے کے ثبوت موجود ہیں، فوجی آپریشن کی مخالفت اور طالبان کے دفاتر کھلوانے والے اب ضرب عضب کی تعریفیں کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سابق امیر نے فوجیوں کو شہید تسلیم کرنے سے انکار کیا ،حکیم اﷲ محسود کوشہید کہا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ میڈیا اس بات کا گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اور صوبائی وزراء کے طالبان کو بھتہ دینے کے ثبوت موجود ہیں، طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی مخالفت کرنے والے اور طالبان کے دفاتر کھلوانے والے اب ضرب عضب کی تعریفیں کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن نے فوجیوں کو شہید تسلیم کرنے سے انکار کیا اور حکیم اﷲ محسود کوشہید کہا اور موجودہ امیر سابق امیر کے بیان پر قائم ہیں۔

پیر کو میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تریق کارروائی اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کو ملکی بقاء کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ افواج پاکستان جس طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے بین الاقوامی آلہ کاروں اور ملک و ملت کے دشمنوں کے جنازے پڑھانے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا بھی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے، سہولت کاروں اور مدد گاروں کو بے نقاب کر کے نشان عبرت بنانے کے خواہشمند ہیں، ریاستی ادارے بلا تفریق ملک کے چپہ چپہ سے ملک و ملت کے شمنوں کے بلا تفریق خاتمے کیلئے قومی اتحاد سے کارروائیوں کو تیز کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں