مظفر آباد،وادی نیلم میں 3پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے

پیر 7 ستمبر 2015 18:09

مظفر آباد؍ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) مظفر آباد کی وادی نیلم میں 20ہزار فٹ بلند چوٹی سر کرنے کیلئے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے3کوہ پیما لاپتہ ہو گئے، کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں جبکہ پاک فوج سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وادی نیلم میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے نام عثمان ،عمران اور خرم ہیں، جن کی عمریں تقریباً 30 سے 35سال کے درمیان ہیں، لاپتہ افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے،کوہ پیماء 31اگست کو آزاد کشمیر کی 20ہزار فٹ بلند چوٹی سر کرنے کیلئے نکلے تھے جس کے بعد سے تاحال ان کوہ پیماؤں سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

دوسری طرف کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں جبکہ پاک فوج سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں