سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائے،صدرممنون حسین

احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھا جائے وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کے لیے مجوزہ، مستقل و طویل مدت منصوبوں پر بریفنگ

پیر 7 ستمبر 2015 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائے اور اس سلسلے میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھا جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین کو وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کے لیے مجوزہ، مستقل و طویل مدت منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے سیلاب کی وجہ سے قیمتی جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے بروقت اور ادارہ جاتی اقدامات پر زور دیا۔صدر مملکت نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے ٹھوس منصوبے بنائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے سیلاب و بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ا?بادیوں سے پانی کے نکاس کے لیے مؤثر منصوبے بنانے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے لیفٹ بنک ا?وٹ فال ڈرینج اور رائٹ بنک ا?وٹ بال ڈرینج سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی منصوبے بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے اس امر پر اطیمنان کا اظہار کیا کہ وفاقی فلڈ کمیشن میں تجربہ کار ماہرین کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی اور وفاقی فلڈ کمیشن کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں