کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھروں کی تعمیر،سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں سے مختص بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں

عوام الناس کو حقوق کی فراہمی اور آئین و قانون پر عملد کرانا کوئی تجاوز نہیں ہے اگر یہ تجاوز ہے تو ہم کرتے رہیں گے،چیف جسٹس جواد ایس خواجہ , دریا کنارے آبادی ہر سال سیلاب برد ہوتی ہے، اربوں کے مویشی، فصلیں،مکانات تباہ ہوتے ہیں،حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،جسٹس دوست محمد , اسلام آباد میں کچی آبادی گرانے کے مقدمے کی سماعت،حکم امتناع برقرار، دس روز میں رپورٹس طلب،جائزہ لے کر باضابطہ آرڈر جاری کرینگے،عدالت