قومی اسمبلی سے استعفوں کا حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی،فیصل کریم کنڈی

ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے،کبھی ڈر کر ملک سے نہیں بھاگے پی پی رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں‘ آصف زرداری جلد وطن واپس آجائیں گے،خصوصی گفتگو

پیر 7 ستمبر 2015 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کا حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے۔ کبھی ڈر کر ملک سے نہیں بھاگے۔ پیپلزپارٹی نے کبھی عدالتوں پر حملہ نہیں کیا بلکہ عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں ‘ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں‘ سابق صدر آصف علی زرداری جلد وطن واپس آجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیب جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہیکیا کسی اور صوبے یا کسی اور پارٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہے؟ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور آمد کا مقصد پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اپنے امیدواران کھڑے کرے گی اگر ضرورت محسوس ہوئی تو یونین کونسل کی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی بھرپور توجہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات پرہے اس کے بعد جہاں کمی بیشی ہوگی وہان پر تنظیم سازی کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما عدالتوں کے خوف سے بیرون ملک بھاگنے والے نہیں ہیں ہمارے سابق وزیراعظم کو عدالت نے نااہل قرار دیا اس پر بھی ہم نے عدالتوں کا احترام کیا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ سابق صدر شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جو اجلاس دبئی میں طلب کیا ہے اس میں سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخاباتکی مصوبہ بندی کیجائے گی اور سندھ کے حوالے سے دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی انہوں نے ہ اکہ ن لیگ کی حکومت نے بلا وجہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔

پیپلزپارٹی اپنے حق کیلئے استعفوں کی آپشن بھی استعمال کرے گی۔ جس کا فیصلہ قیادت کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں