بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد ہوگا نہ ہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ ہواہے ٗاسد عمر

ایاز صادق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کر کے مقابلے سے راہ فرار اختیار کر لی ہے ٗمیڈیا سے گفتگو

پیر 7 ستمبر 2015 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد ہوگا نہ ہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ ہواہے ٗایاز صادق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کر کے مقابلے سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔ قومی زرعی تحقیقاتی کونسل میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 122 اور این اے 154 کے فیصلوں سے مسلم لیگ (ن )پر سخت دباؤ پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے زور پکڑنے سے مسلم لیگ ن کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پیپلز پارٹی جیسی اسٹیٹس کی جماعتوں سے اتحاد کے سخت مخالف ہیں۔لینڈ مافیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کی 1450 ایکڑ اراضی لینڈ مافیا کو دینا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف اس فیصلے کی سخت مزاحمت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں