پاکستان کی ترک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پیر 7 ستمبر 2015 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے ترکی کے صوبے حکاری میں ترک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم مذکورہ واقعہ سمیت دہشت گردی کی ہر شکل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اتوار کو ترکی کے صوبے حکاری میں ترک فوج پر حملے میں متعدد فوجی جوان و افسر جان بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں