وزیر اعظم گلگت بلتستان کے انفراسڑکچر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہرکی اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 7 ستمبر 2015 21:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا نا شاد نے پیر کواسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی صورت حال بالخصوص گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کام اور دیگر ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

گورنر گلگت بلتستان نے ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے موثر قانون سازی کرے تاکہ عام عوام اپنے روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلی محسوس کرسکیں۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ میاں محمدنواز شریف گلگت بلتستان کے علاقے اورعوام سے بے حد لگاؤرکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اس خطے کو خصوصی طورپر میگا پروجکٹس دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وزیر اعظم پاکستان خراب موسم کے باوجود بذات خود گلگت بلتستان گئے اور وہاں کے لوگوں کے دکھ دردمیں شریک ہوئے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے انفراسڑکچر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حال ہی میں تیارہونے والی عطاآباد ٹنل کا وزیراعظم افتتاح کریں گے اور یہاں ایکTourist Resort بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح علاقے کا رخ کریں جس سے گلگت بلتستانس کی معاشی سرگرمیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت دیوسائی کے مقام پر بھی ایک Tourist Resortبنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سیاحت کے شعبے میں ایک انقلاب برپا ہو سکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ وزیر اعظم نے گلگت سکردو روڈ اور نلتر گلگت روڈ کی تعمیر و تکمیل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔

اس کے علاوہ بلتستان یونیورسٹی کا قیام اور کارڈ الوجی Cardiolgoy Centre کا قیام حکومت کی ترجیجات میں شامل ہیں۔اس موقع پر سپیکر گلگت بلستان اسمبلی نے گورنر گلگت بلتستان کی خلوص نیت اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی سے متعلق جذبے کی تعریف کی اور کہاکہ اُن کی خصوصی دلچسپی اور وزیر اعظم کے اس خطے کے لیے خصوصی لگاؤکے باعث سے گلگت بلتستان کو ترقی کرنے کے نئے مواقع ملے ہیں ۔اُنہوں نے مزکری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری اور سپیشل انڈسٹریل زون کی صورت میں گلگت بلتستان کوجو میگا پروجکٹس دیے ہیں ان سے گلگت بلتستان کے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں