وزیرمملکت برائے قومی صحت کا بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے سلسلے میں امریکی ماہرین سے تبادلہ خیا ل
پیر 7 ستمبر 2015 21:41
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے پاکستان میں پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے اور بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے سلسلہ میں امریکی ماہرین سے تبادلہ خیا ل کیا۔ امریکہ کے دورہ پر آئی ہوئی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے وبائی امراض کی روک تھام کرنے والے امریکی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ٹوم کرائی ڈن سے پاکستان میں بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔
وزیر مملکت نے امریکی ڈاکٹر ٹوم کرائی ڈن کو بتایا کہ پاکستان میں وبائی امراض بے ہنگم طور پر پھیلتے ہیں اور صحت عامہ کے اس بڑے چیلنج پر قابو پانے کے لیے ہمیں بہتر طور پر تیاری کے لیے نگرانی کے نظام کو تیزتر کرنے اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ اس ضمن میں بیماریوں کی اعلی ٹیکنالوجی کی مدد سے تشخیص کی سہولت فراہم کرنے کے لیے لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جانا ضروری ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سند ھ اور خیبر پختونخواہ کے سیکرٹریز برائے صحت پر مشتمل وفد کے ہمراہ اٹلانٹا ڈیزیزکنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ وبائی امراض کنٹرول کرنے والے امریکی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ٹوم ڈن نے سائرہ افضل تارڑاور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ کو وبائی امراض کی روک تھام کرنے والے امریکی مرکز میں کام کرنے کے طریقہ کار اور ایبولا جیسے وبائی امراض کی روک تھام میں کردار بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت نے پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں معاونت اور صحت عامہ کی لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 2 بڑی گرانٹس کے حصول کے لیے درخواست کی ہے وفد کا دورہ ان گرانٹس کی حتمی منظوری کے سلسلہ میں ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کرنے والا امریکی مرکز پولیو مہم اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی مدد کرے گا۔ وزیر مملکت نے پاکستان میں صحت عامہ کے نظام کے نگرانی کے ایسے تیز تر نـظام کے قیام کی خواہش کا اظہار بھی کیا جو کہ فوری طور پر تمام قسم کے خطرات سے نمٹ سکے۔ ڈاکٹر ٹوم کرائی ڈن نے وبائی امراض کی روک تھام کے سلسلہ میں پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا اور آنے والے سالوں میں بھر پور اور مکمل معاونت کا یقین دلایا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت اور متعلقہ شراکتدار انصاف کے شعبہ میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کریں، ملک بھر ..
ازبکستان کے وزیر خارجہ اور ڈپٹی ٹریڈ سیکرٹری بی ٹو بی اور جی ٹو جی مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ ..
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار
اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی
شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات ،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری ..
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت محض ایک فیصد بڑھی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کو ہائی پروفائل قرار دیدیا
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری